کراچی (نیا محاذ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز فنکار جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے راز سے پردہ اُٹھ گیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکار ان دنوں ایوارڈ شو میں شرکت کے لیے برطانوی دارالحکومت لندن میں موجود ہیں، جہاں ہونے والی ریہرسلز کی مختلف ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کو لندن کے ایک نجی ہوٹل کے باہر دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ وائرل ویڈیو نے اپنے متوقع بچے کی آمد کی خبر کو خفیہ رکھنے والی اس فنکار جوڑی کا راز کھول دیا۔وائرل ویڈیو میں اداکارہ کا بے بی بمپ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ فنکار جوڑی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ نادیہ خان کی خبر پکی تھی جبکہ بعض صارفین اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے جلد والدین بننے والی حبا بخاری اور آریز احمد کو آن ایئر مبارک باد دی تھی۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر نادیہ خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ بات ناظرین کو معلوم نہیں ہے۔دوسری جانب حبا بخاری اور آریز احمد نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کسی کا نام لیے بغیر اداکارہ کےامید سے ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی خبریں صرف چند لائکس اور ویوز حاصل کرنے کا سستا طریقہ ہیں۔واضح رہے کہ آریز احمد اور حبا بخاری 2022ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
0