0

پشاور واپسی کے اعلان پر پی ٹی آئی کارکنوں کے قیادت کیخلاف بھی احتجاج کا انکشاف، اعظم سواتی کی مداخلت پر دھرنا ختم کردیا

پشاور (نیا محاذ) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے واپسی کے اعلان پر کارکن مشتعل ہوگئے اور برہان انٹرچینج کے قریب دھرنے دیا تاہم اعظم سواتی ناراض کارکنوں کو منانے میں کامیاب ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق احتجاج ختم ہونے کے باوجود کارکنوں نے برہان انٹرچینج کے قریب دھرنا دیا اور واپس پشاور جانے سے انکار کردیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کارکنوں میں پھنس گئے اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کا راستہ روک دیا تھا۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہر صورت آج وزیراعلیٰ ہمارے ساتھ راولپنڈی جائیں گے۔کارکنوں نے واپسی نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گاڑی کا گھیراؤ کیا جس کے باعث ان کے اسکواڈ اور کارکنوں میں شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔کارکنوں نے کہا کہ ہمیں سڑکوں پر نکال کر آپ کیوں جاتے ہیں؟ پی ٹی آئی کارکنوں کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ کیا۔بعدازاں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی مداخلت پر کارکن مان گئے اور دھرنا ختم کردیا۔ اعظم سواتی نے کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے خود ملا ہوں، انہوں نے خود احتجاج ختم کرنے کا کہا، ہم سب نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد کرنا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کیلئے لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے برہان انٹرچینج سے ہی کارکنوں کو واپسی کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں