0

پی بی 14نصیر آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور انتخابی دھاندلی کا کیس کا 4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(نیا محاذ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی بی 14نصیر آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور انتخابی دھاندلی کا کیس کا 4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
سما ٹی وی کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی تنازع میں بنیادی شواہد الیکشن میں ڈالے گئے بیلٹ پیپرز ہی ہوتے ہیں، درخواست منظور ہو تو تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی ہوتی ہے،عدالت کے سامنے انتخابی تھیلوں کی سیل ٹوٹی ہونے کا کیس نہیں ،ووٹنگ مکمل ہونے پر پریزائیڈنگ افسر ووٹ گن کر فارم 45تیار کرتا ہے،عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ ریٹرننگ افسر فارم 45کے مطابق ووٹ شمار کرکے فارم 47 جاری کرتا ہے،فارم 47کے مطابق ریٹرننگ افسر نتیجہ الیکشن کمیشن کو ارسال کرتا ہے،کاسٹ کئے گئے بیلٹ پیپرز ہی اصل نتائج کا تعین کرتے ہیں، جب انتخابی تھیلے کھول کر دوبارہ گنتی ہو تو فارم 45اور47کو حتمی نہیں کہا جا سکتا، جب تک دوبارہ گنتی کا آرڈر نہیں آتا فارم 45اور47کو درست تصور کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں