0

الیکشن ٹربیونلز تشکیل کیخلاف کیس؛سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض کر دیا

اسلام آباد(نیا محاذ)پی ٹی آئی رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجہ نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض کر دیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض کر دیا،حامد خان نے کہاکہ مائی لارڈ میں نے ایک درخواست آپکے سامنے رکھی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ نے خود کو کیس سے علیحدہ کرنا ہے تو کر لیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے بنچ سے الگ ہونے کی استدعا مسترد کر دی،چیف جسٹس نے حامد خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ براہ مہربانی نشست پر براجمان رہیں، آپ کو بعد میں سنیں گے،سلمان اکرم راجہ کے وکیل حامد خان کمرہ عدالت سے ہی چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں