0

چیئرمین ایچ ای سی کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست،وزیراعظم کو نوٹس جاری

اسلام آباد(نیا محاذ)چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست پروزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کردیئے گئے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے وفاق اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کو بھی نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے فریقین سے یکم اکتوبر جواب طلب کرلیا۔اسلامیہ کالج پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا، حکمنامے کے مطابق پٹیشن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 7اگست کے نوٹیفکیشن میں چیئرمین ای ایچ ای سی کی دوبارہ تعیناتی کو چیلنج کیا گیا،ایچ ای سی آرڈیننس سیکشن 65کے تحت ڈاکٹر مختار کو ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین تعینات کا گیا،پٹیشنر کے وکیل کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کو دوبارہ اسی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں