لاہور(نیا محاذ)مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی گئی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کا 8رکنی بنچ کا وضاحتی فیصلہ آ چکا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، چاروں صوبائی اسمبلی کے سپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کر چکے ہیں،تحریک انصاف کو تاحال مخصوص نشستیں نہیں ملیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے۔
0