0

22 سال پہلے ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچہ آیا؟ بھیدی نے بتادیا

کراچی (نیا محاذ )پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنی 22 سال قبل ہونے والی شادی پر آئے خرچے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
ندا یاسر کا اداکار فیصل قریشی کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں فیصل نے ندا سے ان کی اور ہدایتکار یاسر نواز کی شادی پر ہوئے خرچے سے متعلق سوال کیا۔دوران انٹرویو ندا نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب مارننگ شوز میں شائقین شادی پر مبنی مواد دیکھنا چاہتے تھے، اب ٹرینڈ کافی بدل گیا ہے۔
اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے 15 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے۔جب فیصل قریشی نے ان کی شادی پر خرچے کا سوال کیا اور ندا نے بتایا کہ میری شادی پر صرف 3 ایونٹ منعقد کئے گئے تھے، شادی بہت شاندار اور پرتعیش انداز میں ہوئی تھی، ایک ہی دن میلاد اور مایوں رکھی گئی تھی، بعد ازاں مہندی اور بارات کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میری شادی کو 22 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، 22 سال قبل میری شادی کی 3 تقریبات پر 10 لاکھ روپے کا خرچہ آیا تھا اور ولیمہ مکمل طور پر یاسر کی جانب سے تھا۔
واضح رہے کہ ندا یاسر اور یاسر نواز کی شادی 2002 میں ہوئی تھی اور دونوں کے تین بچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں