پاکپتن (نیا محاذ )پاکپتن میں دوران ڈکیتی ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ئے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق پاکپتن میں کوٹ بہاول کے قریب ڈکیتی کے دوران 17سال کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہےکہ واردات کے دوران ڈاکو نقدی، موبائل اور طلائی زیورات بھی چھین کر فرار ہوگئے، علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔
0