0

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی 36 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی

دبئی (نیا محاذ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی 36 ویں سالگرہ دبئی کے ایک ہوٹل میں منائی گئی جس میں پی پی پی کے عہد یداروں،کارکنوں ،جیالوں اور جیالیوں نے شرکت کی-سالگرہ تقریب میں میاں منیر ہانس ، ملک محمّد اسلم، ذوالفقارعلی مغل ، عرفان قمر گوندل ، نثار خٹک، شفیق الرحمان صدیقی، فنانس سیکریڑی محمد ارشد بٹ، غضنفر علی نقوی ، رئیس قریشی، قیصر آفریدی ،سردار کامران الٰہی، احسان شفیق گوگا، عرفان جمانی، علی پرویز ، ممتاز جونیجو ، جمن تنویو، عائشہ منیر ہانس ، سردار شبیر خان ، نور بخش مگسی، مبین رشید، ملک اسحاق ، رانا ساجد اور دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کی-اس موقع پر پی پی کے کارکنوں نے مل کر بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی- پی پی پی کے عھدیداروں نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت، عوامی خدمات اور پارٹی کے لیے جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا-مقررین نے پارٹی شہداء قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو اور صدرپاکستان آصف علی زرداری کی وطن عزیز کے لیے دی گئی قربانیوں و خدمات کو بھی سراہا- انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا روشن مستقبل ہیں-آنے والے وقت میں وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے اور ان کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوش حالی کی منازل طے کرے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں