0

کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی

نئی دہلی (نیا محاذ )وزیر دفاع خواجہ آصف کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق بیان پر بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے انڈین کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پاکستان کے 370 اور 35-اے کی بحالی پر ایک پیج پر ہونے سے متعلق بیان دیا تھا۔
خواجہ آصف کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق بیان کے بعد پورے بھارت میں اور بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی، یہاں تک کہ نریندر مودی نے بھی خواجہ آصف کا ذکر کردیا۔
آج کے پروگرام میں حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور حزب اختلاف پاکستان تحریک انصاف بھی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ایک پیج پر آگئیں، نون لیگ کے بیرسٹر عقیل اور تحریک انصاف کے زین قریشی نے کہا آرٹیکل 370 اور 35-اے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔
نون لیگ اور تحریک انصاف کے رہنماو¿ں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ اجاگر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں