0

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس آج کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(nayamahaz) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت قانون نے آرڈیننس تیار کر کے کابینہ کو بھجوا دیا، آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس کے مقدمات کو مقرر کرنے کا اختیار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کسی کمیٹی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکیں گے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت تین رکنی کمیٹی بنچز تشکیل دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس 2024 کے نفاذ سے عدلیہ میں جو بھی کارروائی ہوگی اس کا ٹرانسکرپٹ تیار ہوگا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سےعدالتی کارروائی لکھی جائےگی اور عدالتی کارروائی عوام کیلئے دستیاب ہو گی۔
پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال
سپریم کورٹ نے 11 اکتوبر 2023 کے فیصلے میں مذکورہ قانون کی دفعہ 5 کی ذیلی دفعہ 2 کو خلاف آئین قرار دیا تھا، آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت جاری حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں