0

ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک

ننکانہ صاحب(نیا محاذ)ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ دہشتگردوں سے 3دستی بم،3ڈیٹونیٹر، 2 رائفلیں اور بارودی مواد برآمد ہوا،مقابلے میں 2دہشتگرد فرارہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں