0

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو پہلے مرحلے کا فاتح قرار دے دیا

راولپنڈی(نیا محاذ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پہلے مرحلے کا فاتح قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے سب کو گھر کا راستہ دکھایا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مفتی محمود مرحوم نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کو شکست دی تھی، ووٹ کو عزت دینے والوں نے ووٹ کو ٹکے ٹوکری بنا دیا ہے، ووٹ کا جمعہ بازار بنا ہوا ہے، یہ 25 کروڑ عوام کو کیسے اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں ہے، جمہوریت پر جب بھی شب خون مارا گیا رات کے اوقات میں مارا گیا، امید ہے کہ 30 ستمبر تک جمہوریت کی سیاست کا اتار چڑھاؤ فیصلہ کن ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں