0

آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان؟

اسلام آباد(نیا محاذ)وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم ستمبر سے 14ستمبر تک کروڈ آئل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 8سے 12روپے تک کمی کے مطابق کیلکولیشن کر کے وزارت پیٹرولیم کی مشاورت سے وفاقی وزارت خزانہ کو انٹرنیشنل قیمتوں میں کمی کے تناسب سے 6 سے 10 روپے کمی کی سمری بھجوائی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے چونکہ 25ستمبر کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے سٹاف لیول مفاہمت کو معاہدے کی شکل دلانا ہے اس لیے شہباز شریف حکومت پر آئی ایم ایف کی شرائط اگرچہ کڑی ہیں اس کے باوجود آج اتوار کو رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 12 فیصد کمی کرنے کی بجائے حکومتی ریونیو زیادہ بتانے کیلئے 2 سے 5 روپے تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکانی طور پر کریں گے۔پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے سیکرٹری یاسر رضا چودھری نے بتایا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اپریل 2024ء میں 90ڈالر فی بیرل رہی جو کہ اب ستمبر میں کم ہو کر کم و بیش 70 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں