0

نرس نے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ڈاکٹر کے جسم کا نازک حصہ کاٹ کر شرمناک حرکت ناکام بنا دی

نئی دہلی(نیا محاذ) بھارتی ریاست بہار کے ایک نجی ہسپتال میں ڈاکٹر سنجے کمار نے نرس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی جس پر نرس نے عضو مخصوصہ کاٹ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر سنجے کمار نجی ہسپتال کا ایڈمنسٹریٹر بھی تھا اور پہلے بھی کئی بار جنسی طور پر ہراساں کرتا رہتا تھا اور آج دو ساتھیوں کے ہمراہ نرس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی۔ ڈاکٹر سنجے کمار نرس کے کمرے میں داخل ہوا اور اسے زدوکوب کرکے جنسی زیادتی کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی جس پر نرس نے ڈاکٹر کا نازک عضو کاٹ دیا اور پولیس کے پاس پہنچ گئی۔نرس نے تھانے میں رپورٹ دراج کرائی کہ ڈاکٹر سنجے اور ان کے دونوں ساتھی شراب کے نشے میں دھت تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے ساتھیوں کے نام سنیل کمار گپتا اور اودھیش کمار ہیں۔ تینوں کو حراست میں لے کر ہسپتال کو فی الحال بند کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں