0

تاوان کیلئے اغوا کیا گیا شوکت خانم ہسپتال کا ڈاکٹر بازیاب ، دو ملزم گرفتار

پشاور (نیا محاذ) پانچ کروڑ تاوان کی غرض سے اغوا ڈاکٹر یوسف بازیاب کرا لئے گئے جبکہ اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق 4 ستمبر کو مغوی ڈاکٹر یوسف کے والد فقیر اللہ کی مدعیت میں تھانہ سربند میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔اس حوالے سے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد یوسف اپنے گھر حاجی بانڈا سے ڈیوٹی کیلئے شوکت خانم ہسپتال جارہے تھے کہ بھٹہ خشت بازار اچینی روڈ سے 5کروڑ تاوان کی غرض سے اغوا کر لئے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پشاور کے علاقے متنی سے مغوی ڈاکٹر کو بازیاب کرا کے اغواکار گینگ کا سراغ لگا کر دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں، حکمت نامی ایک ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ دوسرے ملزم اسد علی سنگو کا تعلق سربند پشاور سے ہے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ تفتیش کے دوران دو مزید ملزمان کا انکشاف ہوا ہے جن کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں