کراچی (نیا محاذ): معروف میزبان اور اداکارہ متھیرا ایک بار پھر اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ حالیہ ٹی وی پروگرام میں ان کا پہنا ہوا باڈی کون فٹنگ لباس سوشل میڈیا صارفین کو ناگوار گزرا، جس پر انہوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
متھیرا ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل پر شو کی میزبانی کر رہی ہیں جس میں وہ مختلف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو مدعو کرتی ہیں۔ تاہم تازہ پروگرام میں ان کے لباس کو ناظرین نے ٹی وی کے لیے غیر مناسب قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کہا کہ متھیرا کا لباس پاکستانی ثقافت اور اسلامی اقدار کے منافی ہے۔ ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، “اگر یہ سب پاکستان میں ہو رہا ہے تو استغفراللہ، ہم تو بیرونِ ملک بھی اپنی اقدار کی حفاظت کرتے ہیں۔”
کئی افراد نے حکومت سے ایسے پروگراموں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا، جبکہ کچھ نے طنز کرتے ہوئے کہا، “شاید متھیرا شو میں پینٹ پہننا بھول گئیں!”
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ متھیرا بولڈ انداز کے باعث تنقید کا نشانہ بنی ہوں۔ اس سے قبل بھی وہ متعدد بار اسی نوعیت کی خبروں میں سرخیوں کی زینت بن چکی ہیں۔
