واشنگٹن (نیا محاذ): امریکا نے غزہ میں جاری تباہ کن صورتحال کی تمام تر ذمہ داری حماس پر ڈال دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے نہ صرف ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا بلکہ مغویوں کو بھی تاحال اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا، غزہ میں فوری سیز فائر کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، تاہم اس کے لیے حماس کو مثبت اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں مارکو روبیو ایک ایسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جو طاقت کے ذریعے امن قائم کرنے کی وکالت کرتی ہے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ کی پالیسیوں نے نمایاں تبدیلیاں پیدا کیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ایران دیگر ممالک کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ جلد از جلد ہو۔
امریکی قومی سلامتی سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ بعض ویزوں کی منسوخی امریکا کی عوامی پالیسی کا حصہ ہے اور ہر ملک کو اپنی پالیسی بنانے کا حق حاصل ہے۔
