0

کراچی میں تاجر اغوا، اہلخانہ سے تاوان کی بھاری رقم اور قیمتی اشیاء کا مطالبہ

کراچی: (نیا محاذ) شہر قائد کے علاقے قائد آباد سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر معین الدین کو صادق آباد جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کاروں نے متاثرہ تاجر کی ویڈیوز اہل خانہ کو بھیج کر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے مناظر دکھائے اور بھاری تاوان کا مطالبہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق مغوی کے بیٹے کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مغوی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد سکریپ کا کاروبار کرتے ہیں اور چھوٹا بھائی انہیں لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ کر آیا تھا، جہاں سے وہ صادق آباد کے لیے روانہ ہوئے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو دن بعد نامعلوم افراد کی طرف سے پیغام موصول ہوا جس میں دو کروڑ روپے نقد، دو قیمتی گاڑیاں اور دو آئی فونز بطور تاوان مانگے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ مغوی کو جلد از جلد بازیاب کرایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں