0

شکارپور میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، 11 افراد زخمی

شکارپور: (نیا محاذ) تحصیل خانپور کے قریب زمین کے پرانے تنازع نے خونی رخ اختیار کر لیا، جہاں دو گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، لاٹھیوں اور اینٹوں سے حملہ کر دیا۔ تصادم کے دوران ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا اور گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی تحصیل اسپتال خانپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق چار افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں مزید طبی سہولیات کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر اضافی نفری موقع پر پہنچا دی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی اور قانونی کارروائی کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں