0

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی، ڈالر کی قدر میں بھی کمی

کراچی: (نیا محاذ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بحال ہوتا دکھائی دیا۔ مارکیٹ کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 25 ہزار 270 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی مارکیٹ نے مثبت رجحان برقرار رکھا تھا، جب انڈیکس میں 2 ہزار 332 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا اور مارکیٹ 1 لاکھ 24 ہزار 379 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
ادھر انٹربینک مارکیٹ میں بھی کرنسی کے محاذ پر اچھی خبر سامنے آئی۔ امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ڈالر 283.72 روپے سے کم ہو کر 283.60 روپے پر آ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں تسلسل کے ساتھ تیزی اور روپے کی قدر میں بہتری ملکی معیشت میں بحالی کے امکانات کو تقویت دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں