0

سپریم کورٹ کا نیا ہفتہ: پانچ بنچز تشکیل، اہم مقدمات کی سماعت متوقع

اسلام آباد (نیا محاذ) – سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کے لیے عدالتی کارروائیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے پانچ مختلف بنچز تشکیل دے دیے ہیں۔ ان میں سے چار بنچ اسلام آباد میں جبکہ ایک بنچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
اسلام آباد میں بننے والے بنچ نمبر ون کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کریں گے، جبکہ ان کے ساتھ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شریک ہوں گے۔ بنچ نمبر ٹو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہو گا۔
بنچ نمبر تھری میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گے۔ چوتھے بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد شریک ہوں گے۔
لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لیے جو بنچ تشکیل دیا گیا ہے، اس میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عامر فاروق شامل ہوں گے۔ یہ تمام بنچز آئندہ ہفتے اہم آئینی و قانونی مقدمات کی سماعت کریں گے، جن میں بعض مقدمات ملکی سیاسی و قانونی صورتحال پر بھی اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ کا یہ قدم عدالتی نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں