0

واٹس ایپ پر ذاتی اے آئی چیٹ بوٹس بنانے کی آزمائش شروع

نیا محاذ
کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے ایک اور جدید قدم اٹھاتے ہوئے صارفین کو ذاتی یا اپنی مرضی کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) چیٹ بوٹس بنانے کی سہولت فراہم کرنے کی آزمائش شروع کر دی ہے۔
یہ فیچر ابتدائی طور پر مارچ 2025 میں سامنے آیا تھا، اور اب مختلف رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے محدود صارفین کو اس آزمائشی سہولت تک رسائی دینا شروع کر دی ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین اپنے مطابق مختلف AI چیٹس بنا سکیں گے، جنہیں وہ نام، کردار اور مخصوص ٹاسک تفویض کر سکیں گے۔
چیٹ بوٹس صارف کی ترجیحات کے مطابق معلومات فراہم کریں گے۔ مثلاً اگر کوئی صارف صحت کے موضوع پر چیٹ بوٹ تخلیق کرتا ہے تو وہ بوٹ صحت سے متعلق ہی معلومات فراہم کرے گا، اسی طرح انٹرٹینمنٹ یا کھیلوں سے متعلق چیٹ بوٹس بھی اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے معلومات فراہم کریں گے۔
یہ چیٹ باکسز تقریباً اسی انداز میں کام کریں گے جیسے واٹس ایپ پر پہلے سے موجود میٹا AI چیٹ بوٹ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آزمائش کی کامیابی کے بعد یہ فیچر نہ صرف واٹس ایپ پر باضابطہ طور پر متعارف کروایا جائے گا بلکہ میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی اسے شامل کیا جا سکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں