اسلام آباد (دنیا نیوز)
حکومت نے ملک بھر کی موٹرویز پر سفر کرنے والی گاڑیوں کے لیے ٹال ٹیکس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس رکھنے والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی چارجز لاگو ہوں گے، جن کا اطلاق 15 جون 2025 سے ہوگا۔
نئے ٹول ریٹس کے مطابق:
اسلام آباد تا لاہور (M-2): کار کے لیے نیا ٹول 1800 روپے
لاہور تا عبدالحکیم (M-3): 1200 روپے
پنڈی بھٹیاں تا ملتان (M-4): 1600 روپے
ملتان تا سکھر (M-5): 1800 روپے
ڈی آئی خان تا حاکلہ (M-14): 1000 روپے
حسن ابدال تا مانسہرہ (E-35): 450 روپے
اس کے علاوہ:
دو یا تین ایکسل ٹرک کے لیے اسلام آباد موٹروے پر نیا ٹول 7900 روپے
آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کے لیے نیا ٹول 10200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق، ایم ٹیگ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ اضافہ لاگو نہیں ہوگا، لہٰذا عوام کو ایم ٹیگ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اضافی چارجز سے بچا جا سکے۔
