0

ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، صدر مسعود پزشکیان کا دوٹوک مؤقف

نیا محاذ
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ایران امریکی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا اور اپنے اصولی مؤقف پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
اپنے تازہ بیان میں صدر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خوددار قوم یا فرد ظلم اور ناانصافی کو قبول نہیں کرتا، اور ایران بھی اپنے جوہری پروگرام پر بیرونی دباؤ کو تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
دوسری جانب امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یا تو ایران معاہدے پر آمادہ ہو یا پھر اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی صدر نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا تھا کہ ان کا ملک دھمکیوں کے ماحول میں کسی قسم کی بات چیت کا قائل نہیں، اور ایسی پالیسی کسی صورت قابل قبول نہیں جس میں زور زبردستی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں