نیا محاذ
اوکاڑہ: سی سی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران دو مسلح ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے برج الیاس روڈ پر موجود تھی کہ اچانک چار مسلح افراد پولیس گاڑی کے سامنے آ گئے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ دیا تو ملزمان نے فوراً فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی میں پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہو کر گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان چوری اور نقب زنی کی کئی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
واقعے کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ڈی ٹیم اور مقامی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
