0

امریکہ کی ایران کو نئی وارننگ، معاہدہ یا نتائج کیلئے تیار رہنے کا پیغام

نیا محاذ
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کو جوہری معاہدے سے متعلق تفصیلی دستاویزات فراہم کر دی ہیں، تاہم اگر ایران معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو اسے نتائج کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
کیرولائن لیوٹ نے مزید کہا کہ امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے پرامید ہیں۔ ان کے مطابق یوکرین نے روس پر حملے سے قبل امریکہ کو مطلع نہیں کیا تھا، اور ان حملوں میں 117 ڈرونز استعمال کیے گئے تھے۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ان حملوں کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔
پریس کانفرنس کے دوران کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور چین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کیا جائے گا، اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے پاس ویزے منسوخ کرنے کا اختیار موجود ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی دیکھنا چاہتے ہیں، اور اس سلسلے میں اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں