اسلام آباد (نیا محاذ) حکومت نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق:
پٹرول کی نئی قیمت: 253.63 روپے فی لیٹر (پرانے نرخ 252.63 روپے)
ڈیزل کی قیمت برقرار: 254.64 روپے فی لیٹر
حکام کے مطابق یہ نئی قیمتیں یکم جون سے 15 جون 2025 تک کے لیے مقرر کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو چکا ہے۔
یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عوام پہلے ہی مہنگائی کے دباؤ میں ہیں، اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر معمولی تبدیلی بھی روزمرہ اخراجات پر اثر انداز ہوتی ہے۔
