0

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا — نیا محاذ

کراچی (نیا محاذ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی اور قائد آباد کے علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اتوار کی شام پانچ بج کر 33 منٹ پر کراچی میں 3.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق حالیہ زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
شہریوں نے زلزلے کے بار بار جھٹکوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو زلزلہ سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں اور حالات پر نظر رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں