0

ایران کا آئی اے ای اے کی رپورٹ پر سخت ردعمل: “ہماری ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں” | نیا محاذ

تہران (نیا محاذ ) ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی حالیہ رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر شفاف ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے لیے نہیں بلکہ پرامن مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں، اور تمام جوہری سرگرمیاں آئی اے ای اے کی نگرانی میں کی جا رہی ہیں۔
IAEA کا الزام اور اسرائیل کا ردعمل
عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران واحد غیر ایٹمی ریاست ہے جو ساٹھ فیصد یورینیم کی افزودگی کر رہا ہے۔ اس رپورٹ کے بعد اسرائیلی حکام نے ایران کے جوہری پروگرام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تہران کو فوری طور پر روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔
ایران کا موقف
ایران کا کہنا ہے کہ IAEA کی رپورٹ میں سیاسی تعصب نظر آتا ہے اور یہ رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے۔ ایران کے مطابق اس کا جوہری پروگرام پرامن توانائی کی پیداوار اور میڈیکل ریسرچ جیسے مقاصد کے لیے ہے، اور اس پر کسی بھی قسم کا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں