پیرس (نیا محاذ) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ میں جاری غذائی بحران پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امدادی رکاوٹیں برقرار رہیں تو اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ میکرون نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو غذا اور انسانی امداد سے محروم رکھنے پر خاموشی اختیار نہ کرے۔
صدر میکرون نے واضح کیا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے یہ تاثر نہیں لینا چاہیے کہ اسرائیل انسانی حقوق کا احترام کر رہا ہے۔ انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کو نہ صرف اخلاقی بلکہ سیاسی ضرورت قرار دیا۔
