فیروزوالہ (نیا محاذ) فیروزوالہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 30 سالہ شہری شہزاد جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ڈکیتی مزاحمت پر تین افراد کو قتل اور چار کو زخمی کر دیا گیا تھا۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہریوں نے پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
