0

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونا سستا ہو گیا

کراچی (نیا محاذ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں، جہاں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو کر 3302 ڈالر پر آ گیا ہے۔ عالمی قیمتوں میں اس کمی کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 700 روپے اور دس گرام سونا 599 روپے سستا ہو گیا۔
تازہ ترین قیمتوں کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے ہو گئی ہے۔
صرافہ بازاروں کے مطابق عالمی اقتصادی حالات، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، اور مہنگائی جیسے عوامل سونے کی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستانی صارفین کے لیے سونا قدرے سستا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں