0

اسرائیل کی عرب ممالک کو دھمکی: “رام اللہ میں وزارتی سمٹ کی اجازت نہیں دیں گے”

تل ابیب (نیا محاذ) اسرائیل نے عرب ممالک کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کو ہر صورت روکیں گے۔ اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ کسی بھی عرب ملک کے وزیر خارجہ کو رام اللہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ملاقات کے لیے رام اللہ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
اس دوران قطر نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر 22 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قطر نے اس عمل کو خطے میں امن کے امکانات کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
عرب ممالک کی کوشش ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں سفارتی سطح پر اتحاد قائم کیا جائے، تاہم اسرائیل کا جارحانہ رویہ اس عمل میں بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں