0

پشاور کے علاقے ریگی میں فائرنگ کا واقعہ، پرانی دشمنی پر تین افراد قتل

پشاور (نیا محاذ) پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں ایک افسوسناک واقعے میں پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ جائے وقوعہ پر شدید نوعیت کی فائرنگ کی گئی، اور پولیس نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں تاکہ تفتیش کو جلد مکمل کیا جا سکے۔
فائرنگ کا نشانہ بننے والے تینوں افراد کا تعلق ریگی ہی سے تھا۔ ان کی لاشیں فوری طور پر خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
ترجمان اسپتال کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 68 سالہ ثمین جان، 40 سالہ حسین معاب اور 27 سالہ وقار احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ علاقے میں خوف کی فضا قائم ہے اور شہری انصاف کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں