0

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج لاہور میں، قومی ٹیم کو سیریز میں برتری حاصل

لاہور (نیا محاذ) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج رات 8 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی، اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم کی قیادت لٹن داس کر رہے ہیں، جبکہ نائب کپتانی کے فرائض آل راؤنڈر مہدی حسن انجام دے رہے ہیں۔ ٹیم کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں نجم الحسن شانٹو، پرویز حسین، رشاد حسین، سومیا سرکار، شمیم حسین، حسن محمود، شرفل الاسلام اور تنویر اسلام شامل ہیں۔
پاکستان کی ٹیم سلمان علی آغا کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، حسن نواز، عرفان خان، محمد حارث، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، حسین طلعت، شاداب خان، حسن علی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا اور تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوں گے۔ شائقین کرکٹ کو آج کے میچ میں ایک اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں