0

عید تک چینی سستی! قیمتوں میں عارضی کمی، شفاف آڈٹ پر حکومت اور شوگر ملز کا اتفاق

اسلام آباد: عوام کے لیے بڑی خبر! چینی کی قیمتوں میں عیدالفطر تک عارضی کمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جب کہ وفاقی حکومت اور شوگر ملز مالکان نے قیمتوں کے شفاف تعین کے لیے فریقِ ثالث کے آڈٹ پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی شوگر ملز مالکان سے ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں عید کے بعد نئی قیمت کا تعین کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ حکومتی سطح پر یہ بھی طے پایا کہ چینی کی پیداواری لاگت کا ایک آزادانہ اور غیر جانبدار آڈٹ کروایا جائے گا تاکہ قیمتوں میں کسی قسم کی ہیرا پھیری کا راستہ بند کیا جا سکے۔
وزارت صنعت و پیداوار نے مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لیے متحرک کردار ادا کرتے ہوئے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے مضبوط اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ عوامی مفاد میں حکومت اور صنعت کاروں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے تاکہ عید کے موقع پر عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔
اس فیصلے کو عوام نے سراہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ حقیقی لاگت کے مطابق قیمتوں کے تعین سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ مصنوعی مہنگائی کو بھی کنٹرول کیا جا سکے گا۔
ذرائع: نیا محاذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں