0

صنعا ائیرپورٹ پر اسرائیلی حملہ، یمنی ائیرلائن کا آخری طیارہ بھی تباہ

صنعا: اسرائیل نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو فضائی بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں یمنی ائیرلائن کا آخری بچا ہوا طیارہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
صنعا ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق اسرائیلی بمباری نے شہری ہوابازی کے ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، جس کے بعد اب صنعا ائیرپورٹ پر کسی بھی قسم کی پرواز کا امکان نہایت محدود ہو گیا ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا نشانہ حوثی اہداف تھے۔ وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملے اسرائیل پر ہونے والے ممکنہ حملوں کے خلاف ایک واضح پیغام ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے اسرائیل پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مستقبل میں یمن کی بندرگاہیں، ائیرپورٹ اور دیگر بنیادی ڈھانچے بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں، جس سے خطے میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
ذرائع: نیا محاذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں