0

جب تک کارکردگی نہ دکھائیں، محنت نظر نہیں آتی: شاداب خان

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ جب تک میدان میں نتائج نہ دیے جائیں، کسی کی محنت کو پہچان نہیں ملتی۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران ایک اچھے اوور سے ٹیم کو مومینٹم ملا، تاہم بولنگ میں ابھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں ان کی بولنگ میں مزید نکھار آئے گا۔
یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔ نوجوان بلے باز حسن نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔ شاداب خان نے 48، محمد حارث نے 31 اور خوشدل شاہ نے 5 رنز کی اننگز کھیلی۔

ذرائع: نیا محاذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں