0

تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات سپلائی کرنے والے 4 افراد گرفتار

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا، جو تعلیمی اداروں کے طلبا کو نشہ آور مواد فروخت کرتے تھے۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں مانسہرہ، ہری پور، مریدکے، وندر اور جیوانی میں کی گئیں، جن کے دوران مجموعی طور پر 57.1 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ حکام کے مطابق پکڑی گئی منشیات میں 29 کلو 100 گرام چرس اور 28 کلو ہیروئن شامل ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران تعلیمی اداروں کے طلبا کو نشہ فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، جس پر ان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ طلبا کو نشہ فراہم کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔
ذرائع: نیا محاذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں