0

ایک اور ناکامی: اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ ہدف تک نہ پہنچ سکا

کیلیفورنیا: ایلون مسک کی خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس کو ایک اور دھچکا، جب سٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز بھی ناکامی سے دوچار ہو گئی۔ راکٹ نے بلند اڑان تو بھری، لیکن خلا میں 30 منٹ بعد ہی کنٹرول کھو بیٹھا اور مقررہ ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی بحر ہند میں پھٹ گیا۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس مشن میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سٹار شپ 9 مشن کی بے ضابطگی کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایلون مسک جو انسانوں کو مریخ پر آباد کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں، اس مشن کو ایک اہم قدم قرار دے رہے تھے۔ اسپیس ایکس کی ٹیم نے اس راکٹ کے ذریعے مستقبل میں خلا نوردی کے بڑے منصوبوں کی بنیاد رکھنی تھی، لیکن مسلسل ناکامیاں ان کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آ رہی ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب سٹار شپ مشن ناکام ہوا ہو، بلکہ اس سے پہلے بھی کئی آزمائشی پروازیں مشکلات کا شکار ہو چکی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خلائی مشنوں میں اس قسم کی ناکامیاں ترقی کے سفر کا حصہ ہوتی ہیں، تاہم تسلسل کے ساتھ ناکامیوں نے منصوبے کے مستقبل پر سوالات ضرور کھڑے کر دیے ہیں۔
ذرائع: نیا محاذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں