پشاور (نیا محاذ)
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوٹس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عباد اللہ خان نے پی کے 30 سے منتخب ہو کر ایک بیان دیا جس میں وزیر اعلیٰ کو مبینہ طور پر کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار قرار دیا گیا۔ نوٹس کے مطابق یہ بیان نہ صرف بے بنیاد ہے بلکہ اس سے وزیر اعلیٰ کی شخصی ساکھ اور سیاسی وقار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں اس قسم کے اسکینڈل میں ملوث کرنا ایک غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی اقدام ہے۔ یہ قانونی نوٹس ایڈووکیٹ علی عظیم آفریدی کی وساطت سے بھجوایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن لیڈر نے اپنے بیان پر معذرت نہ کی تو عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
رپورٹ: نیا محاذ
