0

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت کر ٹی 20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور (نیا محاذ)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی تیسری بار چیمپئن شپ جیت لی اور ٹی 20 کرکٹ کا ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔
لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ جواب میں لاہور قلندرز نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر 202 رنز کا ہدف پورا کر کے فتح حاصل کی۔
لاہور قلندرز کی یہ کامیابی ٹی 20 فائنلز میں سب سے بڑی کامیاب رن چیس بن گئی ہے۔ اس سے پہلے سب سے بڑی رن چیس کا ریکارڈ 2014 کے آئی پی ایل فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پاس تھا، جنہوں نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف 200 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔
اب لاہور قلندرز ٹی 20 فائنلز میں 200 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، جو اس ٹیم کی مضبوط کارکردگی اور جذبے کی مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں