شانگلہ (نیا محاذ)
خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے شہر بشام میں ایک نایاب اور دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے جہاں چار بیٹوں نے اپنے 90 سالہ بزرگ والد کی خواہش پر ان کی شادی کروا دی۔
شادی کی تقریب میں نواسے، پوتے، پوتیاں اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کی اور خوشیوں کا سماں باندھا۔ دولہے میاں کے نکاح کا حق مہر ایک تولہ سونا مقرر کیا گیا۔
یہ واقعہ ہمارے معاشرتی رویوں اور روایتی خیالات سے مختلف ہے، کیونکہ عام توقع یہ ہوتی ہے کہ اتنی عمر میں دوبارہ شادی کا تصور نہیں کیا جاتا، خاص طور پر والد کی شادی میں بیٹوں کی مدد اور ان کی خواہش کا احترام قابل تعریف ہے۔
اس واقعے نے بیٹوں کی اپنی والد کی خوشی اور عزت کا جذبہ اجاگر کیا ہے جو ہر کسی کے لئے ایک مثال ہے۔
