0

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی شاندار فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

لاہور: (نیا محاذ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس اہم ناک آؤٹ میچ میں قلندرز نے شاندار بیٹنگ اور تباہ کن باؤلنگ سے میدان مار لیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 202 رنز بنائے۔ نمایاں بلے بازوں میں کوشل پریرا 61، محمد نعیم 50، عبداللہ شفیق 25، اور بھانوکا راجاپکشا 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ارشاد حسین ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم صرف 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ صرف سلمان علی آغا 33 اور شاداب خان 26 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کر سکے۔ بقیہ بیٹرز ڈھیر ہوتے گئے اور لاہور قلندرز کے باؤلرز نے مکمل گرفت قائم رکھی۔
شاہین شاہ آفریدی، راشد حسین، اور سلمان مرزا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسلام آباد کے باؤلرز میں ٹائمل ملز نے تین اور سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرز کی یہ کامیابی نہ صرف فائنل میں ان کی شمولیت کی ضمانت ہے بلکہ ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں۔ شائقینِ کرکٹ کی نظریں اب پی ایس ایل 10 کے سنسنی خیز فائنل پر مرکوز ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں