0

امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھا لیں، تعلقات کی بحالی کا آغاز

نیویارک: (نیا محاذ) امریکا نے بالآخر شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر 180 دن کے لیے معطل کر دی ہیں، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی پیشرفت کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ
“یہ فیصلہ شام کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کیا گیا ہے، اور یہ امریکا و شام کے تعلقات کی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے۔”
یاد رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ
“سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ
“ہم شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شام کی نئی حکومت کو ایک نیا موقع دیا جا رہا ہے تاکہ وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔”
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی سعودی عرب میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی ہوئی، جو گزشتہ 25 سالوں میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی پہلی ملاقات تھی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر شام نے عالمی توقعات پر پورا اترنے کے لیے جمہوری اصلاحات اور استحکام کی طرف قدم بڑھایا تو پابندیاں مکمل طور پر ختم کی جا سکتی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں