0

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 119649 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی: (نیا محاذ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت زون میں آغاز دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مارکیٹ نے زبردست تیزی کا مظاہرہ کیا۔
ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ مالیاتی استحکام، سرمایہ کاروں کی مثبت توقعات اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ 718 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 118,971 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج کی تیزی نے سرمایہ کاروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں