0

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: (نیا محاذ) بجلی کے صارفین کے لیے ایک اور ممکنہ بوجھ کی خبر سامنے آئی ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے اپریل 2025 کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت کرے گا جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
درخواست گزار کے مطابق اپریل کے مہینے میں:
10.51 ارب یونٹس بجلی پیدا کی گئی
10.19 ارب یونٹس بجلی فراہم کی گئی
فی یونٹ لاگت 8.94 روپے رہی
جبکہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے فی یونٹ مقرر تھی
بجلی کی پیداوار کا ذریعہ:
پانی: 21.94٪
مقامی کوئلہ: 14.51٪
درآمدی کوئلہ: 10.02٪
فرنس آئل: 0.97٪
مقامی گیس: 8.01٪
درآمدی ایل این جی: 20.52٪
جوہری ایندھن: 17.91٪

ماہرین کے مطابق، اگر یہ اضافہ منظور ہو جاتا ہے تو صنعتی اور گھریلو صارفین دونوں پر مہنگائی کا نیا دباؤ آسکتا ہے۔ صارفین سے کہا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ بلوں میں اضافی بوجھ کے لیے تیار رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں