0

عالمی منڈی میں اضافہ، پاکستان میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کا اضافہ

کراچی: (نیا محاذ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 3 ڈالر مہنگا ہو کر 3,244 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 257 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 895 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
صرافہ بازاروں کے مطابق، سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہو رہا ہے، جس سے سرمایہ کار ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے، جس کا براہ راست اثر پاکستانی صارفین پر پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں