0

بلیوسکائی نے لائیو سپورٹس میچز دکھانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا – (نیا محاذ) سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیوسکائی نے اسپورٹس شائقین کے لیے ایک دلچسپ نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین کو لائیو سپورٹس میچز کی بروقت نشاندہی حاصل ہو سکے گی۔
ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق، جب کوئی میچ براہ راست نشر ہو رہا ہو گا تو متعلقہ نشریاتی ادارے کے اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر کے گرد سرخ بارڈر اور “LIVE” کا لیبل ظاہر ہو گا۔ صارفین اس تصویر پر کلک کر کے براہ راست یوٹیوب، ٹوئچ یا دیگر سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر منتقل ہو سکیں گے۔
بلیوسکائی کی چیف آپریٹنگ آفیسر روز وانگ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کو لائیو ایونٹس آسانی سے دریافت کرنے میں مدد دینا ہے، نہ کہ انہیں بلیوسکائی تک محدود رکھنا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ بلیوسکائی، پلیٹ فارم “X” (سابقہ ٹوئٹر) کی طرح مہنگے سٹریمنگ معاہدوں میں سرمایہ کاری نہیں کر رہا بلکہ بیرونی ذرائع سے مواد دیکھنے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔
یہ فیچر ابتدائی طور پر NBA اور WNBA کے اکاؤنٹس پر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا گیا ہے، تاہم مستقبل میں اس کا دائرہ کار دیگر کھیلوں اور اداروں تک وسیع کیا جائے گا۔
بلیوسکائی کا یہ قدم اسپورٹس سے دلچسپی رکھنے والے صارفین کے لیے نہ صرف بروقت معلومات کا ذریعہ بنے گا بلکہ کھیلوں سے متعلق کمیونٹی کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں